لاہور کی عدالت کا بڑا فیصلہ ،شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔نجی ٹی وی کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر نے سماعت کی۔نجی کمپنی نے شہباز گل کے خلاف دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔

سیشن کورٹ نے شہباز گل کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ شہباز گل یکم نومبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ شہباز گل 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کروائیں۔عدالت کی جانب سے شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری عدالت میں عدم پیشی کے باعث جاری کیے گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *