بھارتی ٹیم کا انکار،پاکستان نے متبادل پلان تیار کرلیا،شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چمپئنر ٹرافی میں بھارت کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کیا ہے اور بورڈ کو بھارتی ٹیم کے انکار کی صورت میں کسی اور ٹیم کو مدعو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے پی سی بی سے رابطہ کرکے بھارت سے متعلق پالیسی گائیڈ لائنز سے آگاہ کردیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی حکومتی ہدایات کے مطابق آئی سی سی کو خط لکھے گا اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کی ٹھوس وجوہات پوچھے گا

کمنٹ کریں