میلبورن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ ہدف کا دفاع کرسکتے تھے لیکن بدقسمتی سے میچ جیتنے میں ناکام رہے۔
میلبورن میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اٹیک کرنے اور وکٹ لینے کی کوشش کررہے تھے، ہم نے میدان میں بطور ٹیم میچ جیتنے کی پوری کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ایکسٹرا تھوڑی زیادہ دی، جب آپ لو اسکورنگ ہدف کا دفاع اور اٹیک کررہے ہوں تو اس دوران یہ چیزیں ہوتی ہیں، اگر بہتر باؤلنگ کی جائے تو بیٹرز کے 30 سے 40 کم رنز کو بھی کور کیا جاسکتا ہے۔
حارث رؤف کا کہنا تھا کہ آج غلطیاں ہوئی ہیں، کوشش کریں گے اگلے میچ میں ان غلطیوں سے سیکھیں، اب تک ماضی میں ہم نے جتنے بھی میچ قریب آکر ہارے ہیں اس میں ٹیم نے اپنی پوری کوشش کی ہے۔
قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار آپ کو غلطیوں سے سیکھنا پڑتا ہے، رنز تب ہی اسکور کیے جاتے ہیں جب اچھی شراکت داری قائم ہو، شاید ہم اچھی پارٹنر شپ نہیں لگا رہے۔
فٹنس کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ جسم میں کھچاؤ کی تکلیف اور انجری کسی بھی وقت ہو سکتی ہے۔
سابقہ میگا ایونٹس میں ہونے والے میچز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا ماضی میں ہم نے کافی غلطیاں کی تھی، لیکن ہم موجودہ لمحے میں رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں فاسٹ باؤلر نے کہا کہ مجھے میلبورن کرکٹ گراؤنڈ بہت پسند ہے کیونکہ میں نے اپنا پہلا میچ اسی میدان پر کھیلا تھا، میری اس میدان سے کافی اچھی یادیں وابستہ ہیں
کمنٹ کریں