بابراعظم نے ٹیسٹ فارمیٹ میں نیا اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی بابراعظم کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں 4، 4 ہزار رنز بنا کر دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے۔

بابراعظم نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران یہ کارنامہ سرانجام دیا۔ بابراعظم پہلی اننگز میں 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

انہوں نے ٹیسٹ میں 9 سنچریاں اور 26 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں جبکہ انکا سب سے زیادہ اسکور 196 رنز کا ہے۔

قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں پہلی ہی 4ہزار مکمل کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ سینچورین میں پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔