شاہین آفریدی نے وسیم اکرم کا 21سال پرانہ ریکارڈ توڑ دیا

سٹی42: شاہین آفریدی نے بین الاقوامی کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف وسیم اکرم کا 48 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

آفریدی نے یہ سنگ میل 27 اننگز میں حاصل کیا، شاہین آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پچاس وکٹیں حاصل کرکے وسیم اکرم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے 25 اننگز میں 45 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں، فاسٹ باؤلر نے پہلے میچ میں ایک وکٹ حاصل کی جبکہ دوسرے ایک روزہ میچ میں انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے وسیم اکرم کا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف آفریدی نے شاندار باؤلنگ کی اور چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، یاد رہے کہ وسیم اکرم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 31 اننگز کھیل کر 48 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وسیم اکرم تیسرے نمبر پر تھے، اب ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی نے لے لی ہے۔

وقار یونس 43 اننگز میں 82 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ سعید اجمل 36 اننگز میں 65 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔