پاکستانی بلے باز بابر اعظم کرکٹ کی دنیا میں کئی ریکارڈ رکھتے ہیں، کنگ بابر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک اور ریکارڈ پاش پاش کر دیا ، سابق کپتان نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 کیرئیر میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔ پاکستانی بیٹر نے یہ سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگ میں 11 واں رن لے کر مکمل کیا۔
کنگ بابر نے 300 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، انہوں نے 11 ہزار ٹی 20 رنز کا سنگ میل 298 اننگز میں عبور کیا۔
کلاسک بلے باز بابر اعظم سے پہلے ویسٹ انڈیز کے ہارٹ ہٹر کرس گیل نے 314 اننگز میں 11 ہزار ٹی 20 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستانی بلے باز 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم سے کم اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔
بابر اعظم ٹی 20 میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی اور مجموعی طور پر 11 کھلاڑی ہیں۔
ان سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز اور ویرات کوہلی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، اسی طرح ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی 20 میں 11 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔
بابر اعظم نے دوسرے ٹی 20 کی اننگ کے دوران پروفیشنل کرکٹ کے 26 ہزار رنز بھی مکمل کئے ہیں۔