پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے قبل جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے قبل جنوبی افریقا کو دھچکا لگ گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 سے قبل جنوبی افریقا کے اہم فاسٹ بولر اینرک نورکیانے انجرڈ ہونے کے سبب ٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔

31 سالہ فاسٹ بولر کے بائیں پیر کے انگوٹھے میں چوٹ لگی تھی، اسکینز کے بعد فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے۔

نورکیانے کی جگہ آل راؤنڈر دیان گلیم کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

27 سالہ دیان گلیم نے ڈومیسٹک کے 60 میچوں میں 46 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں وہ بین الاقوامی سطح پر شاندار کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔

نورکیانے نے جون میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے بعد سے جنوبی افریقہ کی نمائندگی نہیں کی تھی، ورلڈ کپ میں انہوں نے 15وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ان کے علاوہ فاسٹ بولر جیرالڈ کوٹیزی، گروئن، ناندرے برگر، کمر کے نچلے حصے میں اسٹریس فریکچر اور لونگی نگیدی ہپ کی انجری سے دوچار ہیں۔

ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 11 رنز سے شکست دی تھی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 کل سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

پہلے ٹی 20 میں جنوبی افریقا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر183 رنز بنائے تھے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بناسکی تھی۔