جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ان دنوں جنوبی افریقا کے دورے پر ہے جہاں دونوں ملکوں کے درمیان ابھی ٹی ٹوئنٹی سیریز جاری ہے۔
میزبان جنوبی افریقا نے 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
اب جمعرات کو جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں ٹیم کی قیادت ٹمبا باووما کریں گے جبکہ فاسٹ بولر رباڈا کی 2023 کے ورلڈکپ کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
اس کے علاوہ ڈیوڈملر اورہینری کلاسن بھی 2023 کے بعد ون ڈے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔البتہ فاسٹ بولر نوکیا انجری کی وجہ سے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔
پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے جنوبی افریقی اسکواڈ میں کپتان ٹمبا باووما ، اوٹنیئل بارٹمین، ٹونی ڈی زورزی، مارکو یانسن، ہینرک کلاسن، کیشوو مہاراج، کوینا مافاکا، ایڈن مارکرم، ڈیوڈ ملر، انڈیلے فیلکوایو، کاگیسو رباڈا، ٹرسٹن اسٹبز، ریان رکلٹن، تبریز شمسی، راسی وین ڈیر ڈوسن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے 17 دسمبر، دوسرا 19 اور تیسرا 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔