ڈربن (اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے وائٹ بال کپتان محمد رضوان پاکستان کے لیے کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ سست ترین ففٹی اسکور کرنے والے پاکستانی کپتان بن گئے۔
محمد رضوان کی جنوبی افریقا کیخلاف 62 گیندوں پر 74 رنز کی اننگ بھی پاکستان کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکی، رضوان نے انتہائی سست بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جو کسی بھی پاکستانی کپتان کی سست ترین ٹی ٹوئنٹی ففٹی تھی، اس سے قبل بابر اعظم نے بطور کپتان 2021 میں 49 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی تھی۔
پاکستان کی جانب سے سست ترین نصف سنچری کا ریکارڈ شعیب جونیئر کے پاس ہے۔