ویب ڈیسک: ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنا کسی بھی بولر کے لئے بڑے اعزاز سے کم نہیں ہے، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ کے بعد پاکستانی پیسر شاہین شاہ کو بھی یہ اعزاز حاصل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سب سے پہلے 100 وکٹیں حاصل کرنے والے سری لنکا کےلاستھ ملنگا ہیں جنہوں نے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا اُس بعد بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ٹم ساؤتھی یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں، اب اس فہرست میں پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہوچکے ہیں، وہ واحد پاکستانی بولر ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں 100، ون ڈے میں 112 اور ٹیسٹ میں 116 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کے جسپریت بمراہ جو ٹیسٹ کرکٹ میں نمبر ون بولر ہیں وہ یہ اعزاز حاصل نہیں کرپائے،بمراہ کی ٹیسٹ میں 185، ون ڈے میں 149 اور ٹی ٹوئنٹی میں 89 وکٹیں ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا، شاہین نے چار اوور میں 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، شاہین نے کھیل کے پہلے اوور میں Rassie van der Dussen کو آؤٹ کیا، پھر40 گیندوں پر 82 رنز بنانے والے ڈیوڈ ملر کو اور آخر میں Nqabayomzi پیٹر کی وکٹ حاصل کی۔