قومی سلیکشن کمیٹی کے رکن اور عبوری ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سرانجام دینے والے سابق کرکٹر عاقب جاوید نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل کرنے کی وجہ بتادی۔
سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اگلے برس پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی 2025 کو دیکھتے ہوئے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے تا کہ وہ اپنی فٹنس پر کام کرسکیں اور بہترین فارم میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں ون ڈے اسکواڈ میں تسلسل قائم رکھنا چاہتے ہیں اور تجربہ کار اور نوجوانوں کا ایک کمبینیشن بنارہے ہیں۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی کی جگہ عباس آفریدی منتخب کیا گیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں شاہین کا ٹیسٹ ریکارڈ:
شاہین شاہ آفریدی میزبان ٹیم کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جس میں 26.66 کی اوسط سے 9 وکٹیں حاصل کی ہیں۔