بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آکر کھیلنے پر پاکستان کیا کرے؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھارت کے پاکستان آکر نہ کھیلنے کے موقف پر اہم مشورہ دے دیا۔

نجی چینل کی پوڈ کاسٹ پر گفتگو کرتے ہوئے بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ پُرانے بھارتی کھلاڑیوں کے انٹرویوز دیکھیں تو انہوں نے اچھا ماحول بنایا ہے۔ کرکٹرز چاہتے ہیں کہ کرکٹ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کس قسم کی سیاست ہو رہی ہے لیکن اس کا نقصان کھیل کو ہو رہا ہے۔

انہوں نے پی سی بی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کسی آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان نہیں آتی تو آپ بھی منع کر دیں۔ منع کرنے والے ہیں و تو کریں اور دنیا کو احساس دلائیں۔