پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میں 57 رنز سے ہرا دیا

پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میں 57 رنز سے ہرا دیا، دونوں ٹیموں کے درمیان بلاوایو میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹّں پر 165 رنز بنائے، عثمان خان اور طیب طاہر نے 39، 39 رنز جوڑے اور ٹاپ سکورر رہے۔
جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 108 رنز پر سمٹ آئی۔

زمبابوے کی جانب سے صرف تادیوانشے مارومانی نے 33 جبکہ کپتان سکندر رضا نے 39 رنز جوڑے، باقی تمام ٹیم ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکی۔ بولنگ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور سفیان مقیم نے 3،3 شکار کئے، جبکہ حارث روف نے 2 اور جہانداد خان نے ایک شکار کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی 20 میں 57 رنز سے ہرا دیا، اس کامیابی کے ساتھ ہی 3 ٹی 20 میچز کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔