کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ قائم، پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر

لاگوس: آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائر میں نائیجیریا نے آئیوری کوسٹ کو کم ترین اسکور پر پوری ٹیم آؤٹ کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سب ریجنل افریقا کوالیفائر کا پانچواں میچ گروپ سی کی ٹیموں نائیجیریا اور آئیوری کوسٹ کے درمیان ائیجیرین شہر لاگوس میں کھیلا گیا جہاں نائیجیریا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نائیجیریا نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کی بنا پر 271 رنز بنائے تھے جس میں بیٹر سلیم 112 رنز بنا کر نمایاں رہے، 272 رنز کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی ٹیم صرف 7 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نائیجریا کی ٹیم آئیوری کوسٹ کو 264 رنز سے شکست دیکر بڑے مارجن سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی تیسری ٹیم بھی بن گئی ہے۔

اس سے قبل بڑے مارجن سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی ٹیموں میں زمبابوے پہلے اور نیپال دوسرے نمبر پر ہے۔