پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ جاری ہے۔
برسبین میں جاری بارش کی وجہ سے ٹاس میں تاخیر ہونے کے باعث میچ کے مقررہ اوورز 20 سے کم کر کہ سات کر دیے گئے ہیں۔
اس وقت آسٹریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔ آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے ایک اوور میں 20 رنز بنا لیے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
دونوں ٹمیوں کے درمیان ٹاس کا مقررہ وقت ایک بجے کا تھا تاہم خراب موسم کی وجہ سے ٹاس اپنے وقت پر نہیں ہو سکا تھا۔
میچ سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان کا بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’تیاری اچھی ہے، فائنل الیون سے متعلق وہی فیصلہ کریں گے جو بہتر ہوگا۔‘
دوسری جانب آسٹریلیا کو مچل سٹارک، جوش ہیزل ووڈ، کپتان مچل مارش اور اوپنر ٹریوس ہیڈ کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی جبکہ جوش انگلس سیریز میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔
اس سے قبل ٹی 20 فارمیٹ میں دونوں ٹیمیں آخری مرتبہ مارچ 2022 میں لاہور میں آمنے سامنے آئی تھیں جس میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی تھی۔
واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیا میں اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کو تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔
پاکستان کی پلیئنگ الیونصاحبزادہ فرحان، عثمان خان، بابر اعظم، محمد رضوان ن(کپتان)، حسیب اللہ، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث راؤف پاکستان کی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔
کمنٹ کریں