ون ڈے میں ٹرپل سنچری، سہواگ کا ریکارڈ کس نے توڑا؟

 ویب ڈیسک : دھویں دار بیٹنگ،،،صرف 14 سال کی عمر میں ممبئی کی ایرا جادھو  نے ون ڈے میں ٹرپل سنچری بنا کر وریندر سہواگ کا ریکارڈ توڑ ڈالا۔

  میگھالیہ کے خلاف خواتین کی انڈر 19 ون ڈے ٹرافی میں ایرا جادھو ٹرپل سنچری بنا کر ہلچل مچا دی۔ ایرا  نے صرف 157 گیندوں پر 346 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ایرا نے اس اننگز میں 42 چوکے اور 16 چھکے لگائے۔

ایرا محدود اوورز کی کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والی پہلی  بھارتی خاتون کرکٹر بن گئی ہیں۔ وہ بی سی سی آئی کے زیر اہتمام کسی بھی ٹورنامنٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والی پہلی کرکٹر بھی بن گئیں۔

ایرا جادھو نے سر سہواگ  اور سچن ٹنڈولکر کی طرح شاٹس مار کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ممبئی کے لیے اوپننگ کرنے والے ایرا  نے کپتان ہارلے گالا کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 274 رنز کی شراکت کی۔ جنہوں نے 79 گیندوں پر 116 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ایرا نے دکشا پوار (39) کے ساتھ 186 رنز کی شراکت داری کی۔ ان کی دھماکہ خیز بلے بازی نے میگھالیہ کی بولنگ کو پوری طرح تباہ کر دیا۔ ٹیم کے تین بولرز نے 100 یا اس سے زیادہ رنز دیے۔

  یادرہےسابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے تیز ترین ٹرپل سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر  رکھا ہے ۔ انہوں نے یہ ٹرپل سنچری چنئی میں 2008 میں جنوبی افریقہ کے خلاف 278 گیندیں کھیل کر بنائی تھی۔ بین الاقوامی کرکٹ میں اب تک کوئی بھی بلے باز سہواگ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکا۔ ایرا نے انڈر 19 ڈومیسٹک میچ میں ون ڈے میں ٹرپل سنچری بنا کر سہواگ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے  صرف 157 گیندوں پر 346 رنز کی بے مثال اننگز کھیلی  جو اس عمر میں سہواگ بھی نہیں کھیل سکے۔