جنوبی افریقا کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہونے والے پاکستانی بیٹر صائم ایوب کا لندن میں پہلا چیک اپ مکمل کرلیا گیا۔صائم ایوب کی ابتدائی رپورٹس میں ان کے ٹخنے میں فریکچر آیا ہے۔
پی سی بی نے قومی بیٹر کے بہترین علاج کیلئے انہیں لندن بھجوایا تھا۔جہاں صائم ایوب گزشتہ روز اظہر محمود کے ہمراہ لندن پہنچے تھے۔ لندن میں ٹخنوں کے مسائل کے ماہر ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کا معائنہ کیا۔
صائم ایوب لندن میں ایک اور معائنہ شیڈولڈ ہے۔برطانوی ڈاکٹرز کی رپورٹس اور مشورے کے بنیاد پر صائم ایوب کا مزید علاج کیا جائے گا اور چیمپئنز ٹرافی کے عبوری اسکواڈ میں صائم کی شمولیت کا فیصلہ برطانوی ڈاکٹرز کے مشورے کی بنیاد پر ہوگا۔