دوسرا کیپ ٹاؤن ٹیسٹ: ریکلٹن کی شاندار ڈبل سنچری، جنوبی افریقہ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کیپ ٹاؤن می کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں ریکلٹن نے شاندار ڈبل سنچری جڑ دی جس کی مدد سے میزبان ٹیم نے رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف کھیلی گئی پہلی اننگز میں 615 رنز داغ دئے ، جبکہ ریکلٹن نے ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے 259 رنز بنائے۔

کپتان ٹمبا باووما اور کائل ویرینا نے بھی سنچریاں جڑ دیں۔

سلمان آغا اور محمد عباس نے تین تین شکار کئے۔