کرکٹر شان مسعود کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آگئی، جانتے ہیں ان کی دلہن کا نام کیا ہے؟

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ بیٹر اور پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شان مسعود 21جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق 33سالہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نیوزی لینڈ

سیریز کے بعدپشاور سے تعلق رکھنے والی نیشے خان سے پشاور میں ہی 21 جنوری 2023یء کو شادی کریں گے جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب کراچی میں 27 جنوری کو منعقد ہوگی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ سے شان مسعود کی شادی کی خبریں زیر گردش ہیں۔ تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز شان مسعود 21 جنوری 2023 کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔یاد رہے کہ شان مسعود کے

بعد فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بھی شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے فروری میں شادی کرنے والے ہیں۔شان مسعود کا نام اس وقت پاکستان میں ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں شامل ہے جس کی وجہ ان کی رواں ماہ شادی نہیں بلکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز میں مسلسل خراب کارکردگی ہے۔شان مسعود کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز صرف 20 رنز بناکر اعجاز پٹیل کی گیند کا شکار ہوگئے تھے۔