انڈیا کی فائنل کھیلنے کی امیدیں دم توڑ گئیں، ساؤتھ افریقہ پاکستان کو ہرا کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

سنچورین ٹیسٹ جیتنے کے لیے چوتھے روز آج پاکستان اور جنوبی افریقا کی کوششیں جاری ہیں۔

148 رنز کے ہدف کو پانے کے لیے آج جنوبی افریقا کے بیٹر ایڈم مارکرم نے 22 اور کپتان ٹمبا باووما نے صفر رنز کے ساتھ چوتھے روز کے کھیل کا آغاز کیا۔

آج بھی جنوبی افریقی بیٹرز نے محتاط انداز سے ہدف کی جانب بڑھنا شروع کیا تاہم ان کی چوتھی وکٹ 62 رنز پر گر گئی، ایڈم مارکرم کو 37 رنز پر محمد عباس نے بولڈ کیا۔

بعدازاں جنوبی افریقا کی پانچویں وکٹ 96 رنز پر گری جب کپتان ٹمبا باووما کو 40 رنز پر محمد عباس نے آؤٹ کیا جس کے کچھ ہی دیر بعد پاکستان نے چھٹی، ساتویں اور آٹھویں وکٹ 99 رنز پر حاصل کی۔