ویب ڈیسک: بہترین کارکردگی کی بنا پر قومی کرکٹر صائم ایوب ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کیلئے نامزد کر دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نامزدگیوں کی فہرست جاری کر دی گئی۔ پاکستانی نوجوان بلے باز صائم ایوب بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
دورہ آسٹریلیا، زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی کرکٹر صائم ایوب ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں جگہ بنانے میِں کامیاب ہو گئے۔
ان غیر ملکی ٹورز میں صائم ایوب نے مجموعی طور پر 9 ون ڈے میچز میں 3 سنچریاں اور ایک نصف سنچری کے ساتھ 515 رنز سکور کر رکھے ہیں۔ علاوہ ازیں انگلینڈ کے ایٹکنسن، سری لنکا کے کمیندو اور ویسٹ انڈیز کے جوزف کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 2024ء میں مختلف کیٹیگریز میں بہترین پرفارمرز کو ایوارڈز دیئے جائیں گے، اس حوالے سے نامزدگیوں کے اعلان کا سلسلہ 30 دسمبر تک جاری رہے گا۔