پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ میں براڈ کاسٹر کی بڑی غلطی

سنچورین (این این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے روز پاکستان کی بیٹنگ کے دوران براڈکاسٹر سے بڑی غلطی ہوگئی۔پاکستانی اننگ کے 18 ویں اوور میں کوربن بوش نے تیسری گیند پر سعود شکیل کے آؤٹ کی اپیل کی جس کو امپائر ایلکس وہارف نے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔جنوبی افریقی ٹیم نے شک کی بنیاد پر ریویو لیا جس میں سعود شکیل کو آؤٹ قرار دیا گیا۔

تاہم، ریویو لیتے وقت براڈ کاسٹر نے جب اسکرین پر دونوں ٹیموں کے پاس باقی ریویو کی تعداد بتائی تو وہاں پاکستان کے بجائے سری لنکا کا نام لکھا ہوا تھا۔واضح رہے کھیل کے پہلے روز پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقا کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے 211 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 54 رنز اسکور کیے جبکہ پروٹیز کی جانب سے ڈین پیٹرسن نے 5، کوربن بوش نے 4 اور مارکو جینسن نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔