چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈیول کا اعلان کردیا گیا، 19 فروری سے شروع ہوگا ٹورنامنٹ، جانئے ہندوستان – پاکستان کا میچ کب ہوگا؟

نئی دہلی : آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ آئی سی سی نے منگل 24 دسمبر کو مکمل شیڈول کا اعلان کیا۔ ٹورنامنٹ 19 فروری کو کراچی میں شروع ہوگا اور فائنل 9 مارچ کو ہوگا۔ پاکستان اور ہندوستان کی ٹیمیں 23 فروری کو آمنے سامنے ہوں گی۔ آٹھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں کل 15 میچ ہوں گے اور یہ پاکستان اور دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جائے گا۔

یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے 3 مختلف شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔ چیمپئنز ٹرافی کے میچز راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ہر شہر میں تین گروپ گیمز ہوں گے۔ لاہور دوسرے سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا۔ ہندوستان کے تین گروپ میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے۔ وہیں پہلا سیمی فائنل بھی دبئی میں کھیلا جائے گا۔ گروپ اے ٹورنامنٹ میں پاکستان کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ ہندوستان اپنا پہلا میچ 10 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا۔

چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:

  • 19 فروری: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، کراچی، پاکستان
  • 20 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ ہندوستان، دبئی
  • 21 فروری: افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، کراچی، پاکستان
  • 22 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، لاہور، پاکستان
  • 23 فروری: پاکستان بمقابلہ ہندوستان ، دبئی
  • 24 فروری: بنگلہ دیش بمقابلہ نیوزی لینڈ، راولپنڈی، پاکستان
  • 25 فروری: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، راولپنڈی، پاکستان
  • 26 فروری: افغانستان بمقابلہ انگلینڈ، لاہور، پاکستان
  • 27 فروری: پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش، راولپنڈی، پاکستان
  • 28 فروری: افغانستان بمقابلہ آسٹریلیا، لاہور، پاکستان
  • 1 مارچ: جنوبی افریقہ بمقابلہ انگلینڈ، کراچی، پاکستان
  • 2 مارچ: نیوزی لینڈ بمقابلہ ہندوستان ، دبئی
  • 4 مارچ: سیمی فائنل 1، دبئی
  • 5 مارچ: سیمی فائنل 2، لاہور، پاکستان
  • 9 مارچ: فائنل، لاہور (اگر ہندوستان کوالیفائی کرتا ہے تو دبئی میں کھیلا جائے گا)

ہندوستان نے 2013 میں جیتا تھا خطاب

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 1998 میں ہوا تھا۔ جس کے بعد آسٹریلیا اور ہندوستان اس کی دو کامیاب ترین ٹیمیں ہیں۔ آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جس نے لگاتار دو خطاب جیتے ہیں۔ انہوں نے 2006 میں ممبئی اور 2009 میں جنوبی افریقہ کے سینچورین میں خطاب جیتا تھا۔ ہندوستان نے 2002 میں کولمبو میں میزبان سری لنکا کے ساتھ خطاب شیئر کیا تھا اور پھر 2013 میں اس نے انگلینڈ کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا تھا ۔

نیوز18اردو ہندوستان میں اردو کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ برائے مہربانی ہمارے واٹس چینل کو لائیو، تازہ ترین خبروں اور ویڈیوز کے لئے فالو کریں۔آپ ہماری ویب سائٹ پر خبروں، تصاویر اور خیالات کے ساتھ ساتھ انٹرٹینمنٹ، کرکٹ جیسے کھیلوں اور لائف اسٹائل سے منسلک مواد دیکھ سکتے ہیں۔ آپ ہمیں، ایکس، فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز،شیئرچیٹ، ڈیلی ہنٹ جیسے ایپس پر بھی فالوکرسکتے ہیں۔