نوجوان کرکٹر صائم ایوب کا پرانا انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا

(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ستارے صائم ایوب کا ایک پرانا ویڈیو کلپ وائرل ہو رہا ہے۔

صائم ایوب نے اتوار کو جوہانسبرگ میں ہونے والے میچ میں 94 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار بیٹنگ کی تھی ، انہوں نے 10 اوورز میں 34 رنز دے کر1 کھلاڑی کو بھی آؤٹ کیا تھا۔وہ اس میچ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

صائم ایوب کو جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے 3 میچز میں 2 سنچریوں کی مدد سے 253 رنز بنانے اور 2 وکٹیں لینے پر مین آف دی سیریز قرار دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صائم ایوب انڈر 15 ورلڈ کپ میں بھی اپنی بیٹنگ کا جادہ جگا چکے ہیں ۔اس ٹورنامنٹ میں انہوں نے 5 میچز میں 250 رنز اسکور کیے تھے۔

صائم کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے انڈر 15 ٹورنامنٹ میں بھارت کو شکست دی تھی ، انہوں نے 2پلیئر آف دی میچ کے ایوارڈ جیتے تھے۔

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کوچ اعجاز اسلم نے صائم ایوب سے متعلق پیشگوئی کی تھی کہ وہ مستقبل میں ایک شاندار بلے باز ثابت ہوں گے اور اُن کی صورت میں پاکستان کو اچھا کھلاڑی میسر آئے گا۔

قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز صائم ایوب نے نجی ٹی وی کے یوم آزادی کی مناسبت سے سجائے گئے ایک پروگرام میں شرکت کی اور انڈر 15 ورلڈ کپ کے حوالے سے مختصر گفتگو بھی کی تھی۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔