بنگلادیش پریمیئر لیگ؛ شاہین کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچون باریشال کی نمائندگی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) کے 11ویں ایڈیشن میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی فارچون باریشال کےلیے کھیلتے ہوئے دکھائی دیں گے۔

دفاعی چیمپیئن فارچون پریشان نے 24 سالہ پاکستانی کرکٹر کو براہ راست اسکواڈ کا حصہ بنالیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ای) کے باعث شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمئیر لیگ میں فارچون باریشال کو محض 5 میچز کےلیے دستیاب ہوں گے۔

بورڈ نے فاسٹ بولر کو 15 جنوری 2025 تک نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) دیا تھا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش پریمیئر لیگ کا آغاز 2 جنوری سے ہوگا جبکہ ایونٹ 7 فروری تک جاری رہے گا۔

فارچون باریشال کے اوورسیز کھلاڑیوں میں شاہین کے علاوہ کائل میئرز، داؤد ملان، محمد نبی، فہیم اشرف، علی محمد اور جہانداد خان شامل ہیں۔