آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری: ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کا نمبر ون بیٹرکون؟

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی  ) نے ون ڈے، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی  پلیئرز  کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری  ون ڈے میں بیٹر کی رینکنگ میں  پاکستان کے بابراعظم بدستور  پہلی  پوزیشن پر براجمان ہیں، اسی طرح روہت شرما،  شُبمن گِل  اور ویرات کوہلی کی بدستور دوسری،   تیسری  اور چوتھی پوزیشن  برقرار ہے۔

ون ڈے بولنگ رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ  آفریدی دوسرے نمبر  پر براجمان ہیں۔ ون ڈے آل راؤنڈرز   رینکنگ میں افغانستان کے  محمد نبی کی بدستور  پہلی پوزیشن ہے۔ْ

آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری: ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کا نمبر ون بیٹرکون؟

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بھارت کے تلک ورما اور سوریا کمار یادیو کی بدستور تیسری اور چوتھی پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بابراعظم  ایک درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ  محمد رضوان  2 درجہ تنزلی  کے بعد آٹھویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی بولرز کی نئی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین3 درجے بہتری کے بعد  ٹی ٹوئنٹی کے نمبر ون بولر بن گئے ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ 10 بولرز میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں۔ شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 21 ویں نمبرپر اور حارث رؤف 3 درجہ تنزلی کےبعد26 ویں پوزیشن پرچلے گئے ہیں۔

آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری: ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کا نمبر ون بیٹرکون؟

 ٹیسٹ پلیئر رینکنگ

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ پلیئر رینکنگ کے تحت  انگلینڈ کے جو روٹ ایک مرتبہ پھر نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے ہیں۔ جو روٹ ایک درجہ ترقی کے بعد پہلے نمبر پر جبکہ  ہیری بروک ایک درجے تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

 ٹیسٹ بیٹرز کی  رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل 10 ویں نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے  سابق کپتان بابر اعظم ایک درجے ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

  ٹیسٹ بولرز  رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ  پاکستان کے نعمان علی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

اسی طرح ٹیسٹ آل راؤنڈرز  کی رینکنگ میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کی پہلی پوزیشن ہے۔

آئی سی سی کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری: ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کا نمبر ون بیٹرکون؟