جنوبی افریقی بولر عبدو دیان گلیم کو پاکستانی کیوں سرچ کر رہے ہیں؟

 الااقوامی میچ کھیلنے والے عبدو دیان گلیم اس وقت پاکستانی شائقین کی توجہ کا مرکز ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دیان گلیم نے پاکستان کے خلاف میچ میں 21 رنز کے عوض مڈل آرڈر میں دو وکٹیں حاصل کیں۔

وہ جیسے ہی بولنگ کرنے آئے پاکستانی شائقین نے ان کے پس منظر کی معلومات لینے کے لیے گوگل کا رخ کیا۔

گذشتہ 12 گھنٹے میں دیان گلیم کو پاکستان میں پانچ ہزار سے زیادہ بار سرچ کیا گیا اور پاکستان کے خلاف ان کی پرفارمنس پر بات کی جا رہی ہے۔

ایمی جین نامی صارف نے ٹویٹ کیا: ’دیان گلیم نے اپنے پہلے میچ سے بہت اچھی شروعات کی ہے۔‘


آئی ٹی وی شپر نامی اکاؤنٹ نے لکھا کہ دیان گلیم نے بولنگ تو بہت اچھی کی لیکن ان کے دو ڈراپ کیچز جنوبی افریقہ کو بہت مہنگے پڑے۔

انسٹاگرام پر بھی لوگ دیان گلیم کو ان کی ڈیبیو پرفارمنس پر سراہ رہے ہیں۔

دو جنوری 1997 کو جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں پیدا ہونے والے عبدو دیان گلیم جنوبی افریقہ کی قومی ٹیم سے قبل وہ انڈر 19 اور ایمرجنگ پلیئرز کی ٹیم سے بھی کھیل چکے ہیں۔