سٹی42: صائم ایوب نے گیارہ چوکے اور پانچ چھکے مار کر ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ٹی ٹونٹی میچ میں سینچورین کے کرکٹ فینز کو غیر متوقع پلئیژر کی بوچھاڑوں سے بھگو ڈالا لیکن خود بدقست بیٹر سینچری نہ کر سکے اور 98 رنز پر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ پاکستان کی ٹی مساؤتھ افریقہ ٹؤر کے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 20 اوورز میں 206 رنز بنانے مین کامیاب ہوئی جس کی بڑی وجہ صائم ایوب کی امیزنگ بیٹنگ رہی۔ اس میچ میں بابر اعظم 20 گیندوں ست 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم وہ اپنے گیارہ ہزار رنز بنا کر تیز کھیلنے کی کوشش میں جورج لینڈے کی گیند پر فریرا کے ہاتھ سے کیچ آؤٹ ہوئے۔
آج پاکستان کی اننگز کی دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ پانچوں آؤٹ ہونے والے بیٹر کیچ آؤٹ ہوئے۔
ٹاس
سینچورین کے پبلک پارک کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے ساتھ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ٹاس پاکستان کے رضوان نے جیتا اور خود بیٹنگ کرنے کی آپشن چنی، ڈربن مین ہونے والے گزشتہ میچ میں ساؤتھ افریقہ کے ہینرچ کلیسن نے جیتا تھا اور انہوں نے بھی خود بیٹنگ کرنے کی آپشن لی تھی، وہ میچ ساؤتھ افریقہ جیت گیا تھا۔
پاکستان کی بیٹنگ
پاکستان کے کیپٹن رضوان 13 گیندوں سے 11 رنز بنا کر چوتھے اوور میں آؤٹ ہوئے، وہ صائم ایوب کے ساتھ اوپننگ کرنے آئے تھے۔ بابر اعظم نے 31 رنز بنائے، عثمان3, طیب طاہر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عرفان نے 30 رنز بنائے، عباس نے 11 رنز بنائے، صائم ایوب کی سینچری بننے میں رکاوٹ بنے اور ناٹ آؤٹ گئے، باقی سارا بوجھ صائم ایوب نے تنہا اٹھا۔
ساؤتھ افریقن باؤلرز کی پرفارمنس
نقبہ پیٹر اور کوینا مفاکا کی سب سے زیادہ پٹائی ہوئی، دونوں کو صٓئم ایوب کی ڈیٹرمنڈ اننگز کے دوران ان کے سامنے جانے کی سزا 14 اور پونے 14 رنز فی اوور اکانومی کی شکل میں ملی۔ اوٹنیل بارٹمین اور ڈونوول فریرا کو بھی ساڑھے طبارہ رنز فی اوور اکانومی کا گفٹ صائم ایوب کے طفیل ہی ملا۔