سینچورین (ڈیلی پاکستان آن لائن) دوسرے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 206 رنز کا بڑا ہدف دیا، لیکن جنوبی افریقہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19.3 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے شاندار اننگز کھیلی، انہوں نے 57 گیندوں پر 98 رنز بنائے جس میں 11 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ بابر اعظم نے 31 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایرفان خان نے 16 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے ریزا ہینڈرکس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 117 رنز بنائے، جس میں 7 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ راسی وان ڈر ڈوسن نے بھی 38 گیندوں پر ناقابلِ شکست 66 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔
پاکستانی بولرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ حارث رؤف نے 4 اوورز میں 57 رنز دیے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، عباس آفریدی اور جہنداد خان بھی مہنگے ثابت ہوئے۔