پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میچ میں صائم ایوب کی شاندار پرفارمنس کی بدولت 207 رنز کا ہدف دے دیا۔
سنچورین میں اوپننگ بیٹر صائم ایوب نے ناقابل شکست 98 رنز کی باری کھیلی اور حریف ٹیم کےلیے بڑا ہدف سیٹ کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
صائم ایوب نے 57 گیندوں کا سامنا کیا اور اپنی اننگز کے دوران 5 چھکے اور 11 چوکے لگائے، بابر اعظم نے 31 اور عرفان نیازی نے 30 رنز کی باری کھیلی۔
یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 206 رنز بنائے اور جنوبی افریقا کےلیے 207 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
دیگر کھلاڑیوں میں کپتان رضوان 11، عثمان خان 3 اور طیب طاہر 6 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ عباس آفریدی 11 رنز پر ناقابل شکست رہے۔