بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دیا گیا ہے۔
کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق شکیب الحسن کا بولنگ ایکشن کاؤنٹی چیمپئن شپ میں رپورٹ کیا گیا۔
شکیب الحسن نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں سرے ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔
ایکشن رپورٹ ہونے کے بعد شکیب الحسن کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مقابلوں میں بولنگ کرنے کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔
شکیب الحسن انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مقابلوں میں اپنا بولنگ ایکشن کلیئر قرار پانے تک بولنگ نہیں کر سکیں گے۔
بنگلادیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو اپنے بولنگ ایکشن کا آزادانہ معائنہ کرانا ہوگا۔