جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 11 رنز سے شکست دیے دی، پاکستان 184 رنز کے تعاقب میں 172 رنز ہی بنا سکا۔
ڈربن کے کنگزمیڈ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی بولرز نے ابتدا میں ہی جنوبی افریقہ کے بیٹرز کو پریشان کیا اور جلد وکٹیں لے کر ہوم ٹیم کےلیے مشکلات کھڑی کردیں جہاں 28 رنز پر ہی اسکی 3 وکٹیں گر گئیں۔ ریزا ہینڈرکس اور میتھیو بریٹزکی 8، 8 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ رسی ویندرڈوسن صفر پر آؤٹ ہوئے۔