تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست، پاکستان نے سیریز 1-2 سے جیت لی

سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بھی پاکستان نے زمبابوے کو یک طرفہ مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلے میچ میں ناکامی کے باوجود سیریز 1-2 سے جیت لی۔ 

بلاوایو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بولاوایو میں پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا اور ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 58 رنز تک پہنچایا جہاں صائم ایوب 31 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد عبداللّٰہ شفیق کے ساتھ کامران غلام نے پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کا اسکور 22 اوورز میں 100 رنز تک پہنچایا۔ قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 23ویں اوور میں 112 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 50 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 39.2 اوورز میں 201 رنز پر گری، محمد رضوان 37 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ 

قومی ٹیم کی چوتھی وکٹ 44.3 اوورز میں 232 رنز پر گری، کامران غلام 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سنچری بنائی۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ 47.3 اوورز میں 273 رنز پر گری، سلمان آغا 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ چھٹی وکٹ 48.4 اوورز میں 283 رنز پر گری، عرفان خان 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم نوجوان ٹیلنٹ کو چانس دے رہے ہیں تاکہ چیمپئنز ٹرافی میں مدد مل سکے، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

اس موقع پر زمبابوے ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، ہم سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔