ایسا نہیں ہوسکتا کہ پاکستان بار بار بھارت میں جاکر کھیلے اور بھارت پاکستان نہ آئے، پی سی بی

ایسا نہیں ہوسکتا کہ پاکستان بار بار بھارت میں جا کر کھیلے اور بھارت پاکستان نہ آئے، پی سی بی نے باضابطہ طور پر آئی سی سی کو آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کے ساتھ ہائبرڈ ماڈل کے میچز کسی تیسرے ملک میں نہیں کھیلے گا،پی سی بی نے آئی سی سی کو 29 نومبر کی میٹنگ سے پہلے کوئی قابل قبول فارمولہ بنانے کا کہہ دیا ہے۔

دورہ جنوبی افریقہ ، فخر زمان سمیت سینئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان

ذرائع کے مطابق کہا گیا کہ قابل قبول فارمولے کے تحت چیمپنئز ٹرافی کے انعقاد میں تمام ممبران کی شرکت یقینی بنائی جاسکے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے جواب کا انتظار ہے۔