خاتون کا کرکٹر بابر اعظم پر ہراسانی کا الزام،کیس میں نیاموڑ

ویب ڈیسک: خاتون کا کرکٹر بابر اعظم پر ہراساں کرنے کا الزام، کرکٹر بابر اعظم کی ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کیخلاف درخواست پرسماعت بغیر کارروائی 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق خاتون کا کرکٹر بابر اعظم پر ہراساں کرنے کا الزام، کرکٹر بابر اعظم کی ایڈیشنل سیشن جج کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت جسٹس محمد وحید خان نے کی ۔

درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔بابر اعظم نے درخواست 2021 میں دائر کی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ خاتون نے درخواست گزار پر ہراساں کرنے کے الزامات لگائے،خاتون نے بلیک میل کرنے کے الزامات بھی لگائے ہیں،ایڈیشنل سیشن جج نے درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی،ایڈیشنل سیشن جج نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا،بے بنیاد الزامات لگا کر درخواست گزار کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔عدالت ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔