زمبابوے کیخلاف تیسراون ڈے،قومی ٹیم کے2کھلاڑی انجری کا شکار

بلاوایو(ڈیلی پاکستان آن لائن)زمبابوے کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل قومی ٹیم کے2کھلاڑی انجری کا شکارہو گئے۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق احمد دانیال اور شاہنواز دھانی زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہرہو گئے،احمد دانیال ہیمسٹرنگ انجری کے باعث تیسرے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں جبکہ شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کےد وران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی، عباس آفریدی اور جہانداد خان متبادل کے طور پر ون ڈے سکواڈ کا حصہ بن گئے،عباس آفریدی اور جہانداد خان ٹی 20سکواڈ میں بھی شامل ہیں،ٹی20سیریز کیلئے احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو حصہ بنایا گیا۔