13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ بننے والے کم عمر ترین پلیئر بن گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ( آئی پی ایل) سیزن 2025 کیلئے گزشتہ روز جدہ میں پلیئرز ڈرافٹس ہوئے جس میں بھارتی فرنچائزز نے جہاں دنیائے کرکٹ کے بڑے ناموں کا اسکواڈ کا حصہ بنایا وہیں 13 سالہ کرکٹر کو بھی فرنچائز کا حصہ بن کر کروڑ پتی بن گئے۔
13 سالہ بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی بھی پہلی مرتبہ آئی پی ایل کا حصہ بنے ہیں۔
آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کی فاتح ٹیم راجھستان رائلز نے نوجوان کرکٹر سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا اور اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
جس کے بعد سوریاونشی آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے خریدے جانے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔
دوسری جانب بھارت کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے کے ساتھ سب مہنگے نیلام ہوئے جنہیں لکھنو سپر جائنٹس نے خریدا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے سابق کپتان شریاس ائیر کو پنجاب کنگز نے 26.75 کروڑ بھارتی روپے میں حاصل کیا۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل 2025 اس ٹورنامنٹ کا 18 واں ایڈیشن ہوگا جو اگلے سال مارچ سے مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔