پاکستان کو اس سیریز سے سپرسٹارز ملیں گے، محمد رضوان کی زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس

جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاہے کہ  زمبابوے کیخلاف اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے، پاکستان ٹیم نوجوان پر مشتمل ہے، جو ایک چیلنج ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے زمبابوے کے خلاف سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریزہمارے لیے اہم ہے، ہمارا مقصد اپنی بینچ سٹرینتھ  کو جانچنا ہے، ہم آسٹریلیا کے خلاف جیت کا تسلسل جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ محمد رضوان  کا کہناتھا کہ  زمبابوے کیخلاف اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے، پاکستان ٹیم نوجوان پر مشتمل ہے، جو ایک چیلنج ہے،  پاکستان کو اس سیریز سے سپرسٹارز ملیں گے،  چیمپیئنزٹرافی کے لیے کمبی نیشن بنانے کی کوشش کررہے ہیں، جب آپ ملک سے باہرکھیلتے ہیں تو پچ اور کنڈیشنز کا پتہ نہیں ہوتا۔کپتان  محمد رضوان نے کہا کہ بطورپروفیشنل آپ کو تمام چیلنجز کے لیے تیار رہنا ہوتا ہے،  عاقب جاوید ایک عرصے سے کوچنگ کررہے ہیں،  عاقب جاوید کے پاس92 ورلڈکپ کا تجربہ ہے،  عاقب جاوید کی کوچنگ سے ٹیم کو بہت فائدہ ہوگا۔