آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر جہانداد خان کا کہنا ہے کہ مایوس ہو کر ایک سال قبل کرکٹ چھوڑ دی تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کیے گئے انٹرویو میں جہانداد خان نے کہا ہے کہ کوچ نے مجھے حوصلہ دیا تو دوبارہ کرکٹ کا آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا سب کا خواب ہوتا ہے، خوشی ہے کہ آج میرا خواب پورا ہوا۔
جہانداد خان کا کہنا ہے کہ 8 سال قبل ایوب پارک اسٹیڈیم میں کرکٹ کا آغاز کیا تھا، اس دوران بہت چیلنجز کا سامنا رہا۔
پاکستان کے فاسٹ بولر نے کہا کہ پی ایس ایل کھیلا، فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی۔
ان کامزید کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ جو موقع ملا ہے اس میں اپنی کارکردگی سے ٹیم کو کامیابی دلاؤں۔
جہانداد خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا کے ٹاپ آڈر بیٹرز کو آؤٹ کروں، میکسویل کی وکٹ لینے کی کوشش کروں گا۔
کمنٹ کریں