بھارت کی ہٹ دھرمی، بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کیلیے بھی ٹیم بھیجنے سے انکار

بھارت نے پاکستان میں ہونے والے بلائینڈ ٹی 20 ورلڈکپ میں اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگیا، یہ ٹورنامنٹ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے۔

بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ایونٹ میں شرکت کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا، جس کی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کردی۔

بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے مطابق 25 روز سے حکومت کی اجازت کے منتظر تھے مگر آج وزارت خارجہ نے حکومت کی ہدایت پر این او سی دینے سے انکار کردیا۔

کمنٹ کریں