بابر نہ آفریدی، کوہلی کس واحد پاکستانی کرکٹر کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں؟

نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارت کے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کرکٹ کے میدان میں تو اپنی الگ پہچان رکھتے ہی ہیں وہیں ساتھ سوشل میڈیا پر بھی وہ کافی مقبول ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ وہ انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والی بھارتی شخصیت ہیں۔

کوہلی کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 271 ملین ہے اور وہ اس پلیٹ فارم پر دنیا میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کرکٹر ہیں۔

ویرات کوہلی انسٹاگرام پر صرف 282 لوگوں کو فالو کرتے ہیں جن میں زیادہ تر کرکٹرز ہی شامل ہیں۔

کیا آپ جانتے ہیں کوہلی کس واحد پاکستانی کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں؟

بابر نہ آفریدی، کوہلی کس واحد پاکستانی کرکٹر کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں؟

آپ کے ذہن میں شاید بابر اعظم، شاہین یا شاہد آفریدی کا نام آئے لیکن ویرات کوہلی آج کے موجودہ دور کے کسی پاکستانی کرکٹر کو انسٹاگرام پر فالو نہیں کرتے۔

بلکہ وہ صرف پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔

کمنٹ کریں