آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں بھی پاکستان کو شکست دے دی۔
آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گری، جب بابر اعظم 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسری وکٹ 15 رنز پر گری جب صاحبزادہ فرحان 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان محمد رضوان تھے جو 26 گیندوں پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس کے بعد نائب کپتان سلمان علی آغا بھی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔
آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف
آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔
آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا تھا، تاہم حارث رؤف نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52 رنز پر گری، دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔
کمنٹ کریں