دوسرا ٹی 20 میچ، پہلی اننگ کے اختتام تک پر آسٹریلیا کے 9 وکٹون پر 147، حارث رؤف کی 4 وکٹیں

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دے دیا۔

سڈنی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 147 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔

آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا تھا، تاہم حارث رؤف نے ایک بار پھر شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، آسٹریلیا کی پہلی اور دوسری وکٹ 52 رنز پر گری، دونوں وکٹیں حاصل حارث رؤف نے حاصل کیں۔

پاکستان کے خلاف میزبان آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری، اوپنر میتھیو شارٹ 32 رنز بنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 86 رنز پر گری، یہ وکٹ سفیان مقیم کے حصے میں آئی جبکہ آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 95 رنز گری، گلین میکسویل 21 رنز بنا کر سفیان مقیم کا شکار بنے۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 115 رنز پر گری، حارث رؤف نے ٹم ڈیوڈ 18 رنز پر کو آؤٹ کیا جبکہ ساتویں وکٹ 139 رنز پر گری، یہ وکٹ بھی حارث رؤف کے حصے میں آئی۔

آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ 146 رنز پر گری، ایرن ہارڈی 28 رنزبنا کر عباس آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ نویں وکٹ بھی 146 رنز پر گری، وہ بھی عباس آفریدی کے حصے میں آئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عباس آفریدی نے 3 اور سفیان مقیم 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کمنٹ کریں