بھارت نے ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی وزارت کھیل نے انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم 21 نومبر کو لاہور پہنچے گی، ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ ورلڈ کپ 23 نومبر سے شروع ہوگا، پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا میچ 25 نومبر کو لاہور میں ہوگا۔

بھارتی وزارت کھیل نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ انڈیا کو وزارت خارجہ و داخلہ سے مزید کلیئرنس لینے کی ہدایت کی ہے۔ چیئرمین پی بی سی سی سید سلطان شاہ نے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو این او سی ملنے کو خوش آئند قرار دیے دیا۔

سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاک بھارت کرکٹ مقابلے ہمیشہ شائقین کی بھرپور توجہ حاصل کرتے ہیں، اقوام متحدہ چارٹرڈ کے مطابق تمام ممالک کے معذور افراد کو کھیلوں میں خصوصی مراعات فراہم کی جانی چاہئیں، امید ہے بھارتی وزارت خارجہ و داخلہ بھی جلد این او سی کا اجراء کرے گی

کمنٹ کریں