سب سے زیادہ تنخواہ لینے والا کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو ہفتہ وار کتنے کماتا ہے؟

مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کا آئیکون دنیا کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی ہے لیکن وہ سعودی پرو لیگ سے کتنا کماتا ہے؟

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق پروفیشنل فٹ بالر بننا بہت سے افراد کے لیے بچپن کا خواب ہوتا ہے اور یہ صرف بھرے ہوئے اسٹیڈیم کے سامنے کھیلنے کا موقع نہیں ہے جو فٹ بال انڈسٹری میں کیریئر بنانے والوں کے لیے اتنا دلکش ہے، کھیل میں کامیاب ہونے والے دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ پانے والے ایتھلیٹس میں شمار ہوتے ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو بلا شبہ ان افراد میں سے ایک ہیں جنہوں نے بڑا نام کمایا، مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریال میڈرڈ کے سابق اسٹار کا شمار دنیا کے امیر ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے کیریئر کے دوران جب سے سعودی پرو لیگ کے کلب النصر میں شمولیت اختیار کی ہے تو ان کی مالی صورتحال ایک نئے لیول پر پہنچ گئی۔

اسپورٹنگ سی پی اکیڈمی کا گریجویٹ حیرت انگیز طور پر ہفتہ وار 3.17 ملین پاؤنڈ یعنی 4 ملین ڈالر کماتا ہے جس سے ان کی سالانہ انکم 160 ملین پاؤنڈ یعنی 210 ملین ڈالر  سے بھی زیادہ بن جاتی ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو سعودی پرولیگ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی ہے، رونالڈو کریم بینزیما اور نیمار سے دوگنا کماتا ہے جو سی پی ایل کی زیادہ کمانے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔