ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے ایک مرتبہ پھر اسپینش کلب بارسلونا میں واپسی جانے کی تیاری کرنے لگے۔
اسپنش ریڈیو کاتالونیا کے بارکا ریزرویٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ارجنٹائن کو 2022 ورلڈکپ جتوانے والے کپتان لیونل میسی کلب کی 125ویں سالگرہ کی تقریبات بارسلونا واپس آئیں گے۔
میسی نے بارسلونا کیلئے 17 سال سے زائد کا وقت گزارا، توقع کی جارہی ہے کہ 29 نومبر کو لیسیو تھیٹر گالا میں فٹبالر شرکت کریں گے اور 2021 میں کلب کو خیرباد کہنے والے میسی کی دوبارہ واپسی ہوسکتی ہے۔
ارجنٹائن کے کپتان نے 13 سال کی عمر میں بارسلونا کی اکیڈمی میں شمولیت اختیار کی تھی، کلب کیلئے کھیلتے ہوئے میسی نے 17 سالہ طویل کیرئیر میں 672 گول اسکور کیے تھے۔
اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے 2021 میں اسپینش کلب بارسلونا کے صدر کیساتھ اختلافات کی بنیاد پر چھوڑ دیا تھا۔
کمنٹ کریں