آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر فلپ ہیوز کی میچ کے دوران ہلاکت کو 10 سال بیت گئے۔
10 برس قبل فلپ ہیوز کو شیفلڈ شیلڈ کے میچ میں شین ایبٹ کی گیند سر پر لگی تھی، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔
فلپ ہیوز نے 26 ٹیسٹ، 25 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی
واقعے کو 10 سال مکمل ہونے پر شیفلڈ شیلڈ کے نیو ساؤتھ ویلز اور تسمانیہ کے میچ میں کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، اسی گراؤنڈ میں فلپ ہیوز کو سر پر شین ایبٹ کی گیند لگی تھی۔
ایس سی جی میں خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں شین ایبٹ بھی شامل تھے۔
اس موقع پر شین ایبٹ جذباتی ہو گئے، ساتھی کھلاڑیوں نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔
دوسری جانب فلپ ہیوز کی فیملی نے بھی ان کی برسی پر ایک محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے