پب جی کھیل کے دوران چترالی لڑکے سے محبت؛ امریکی لڑکی نے پاکستان پہنچ کر شادی کرلی

پاکستانی لڑکے کی عشق میں مبتلا فلورز سارہ اپنی والدہ کے ہمراہ چترال پہنچ گئی۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی کا پاکستان میں چترال کے رہائشی لڑکے شہادت حسین سے آن لائن گیم کھیلتے ہوئے تعارف ہوا تھا۔

3 سال سے پب جی کھیلتے کھیلتے یہ تعلق پہلے دوستی اور پھر محبت میں تبدیل ہوگیا اور دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا۔ 

فلورز سارہ اپنے خوابوں کے شہزادے سے ملنے امریکا سے والدہ کے ہمراہ چترال پہنچی۔ والدین کی رضامندی سے نکاح چترال کی شاہی مسجد میں ہوا۔ 

بعد ازاں لوئر دیر کے ایک ہوٹل میں شادی کی تقریب رکھی گئی۔ جس میں اہل خانہ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

امریکی دلہن نے روایتی پاکستانی لباس زیب تن کیا۔ رسومات بھی مقامی روایات کے مطابق انجام دی گئیں۔

جس کے بعد لذیذ پاکستانی کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔

شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں نے دلہا دلہن کو مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کمنٹ کریں