بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھیمن ساہا نے تمام فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی وکٹ کیپر بیٹر وریدھیمن ساہا رانجی ٹرافی کے رواں سیزن کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔
ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے وریدھیمن ساہا کا کہنا تھا کہ یہ میرا آخری کرکٹ سیزن ہوگا، میرا کیرئیر شانداررہا، سپورٹ کرنے پر میں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ وریدھیمن ساہا نے 40 ٹیسٹ اور9 ون ڈے میچزمیں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔
کمنٹ کریں