سیاچن میں پاک آرمی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو میجر شہید

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 2 میجر شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے دونوں پائلٹ شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں میجر عرفان برچا اور میجر راجہ ذیشان جہانزیب شامل ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فوجی دستے سیاچن میں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔

Sharing is caring!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *